کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟
کیا آپ کو لفظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نیوز ڈیسک ) دنیا کے ہر ملک میں رہنے والے اور ہر زبان بولنے والے انسان ایک لفظ سے خوب واقف ہیں او روہ لفظ ہے ”گوگل“۔ مشہور و معروف کمپنی اور دنیا کے سب سے بڑے اور کامیاب سرچ انجن گوگل (Google) کے نام سے تو سب واقف ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا مطلب کیا ہے؟ دراصل لفظ Google ایک ریاضیاتی اصطلاح Googol سے بنایا گیا ہے۔
لفظ Googol ایک ننھے بچے کی ایجاد ہے جو مشہور ریاضی دان ایڈورڈ کاسنر کا بھتیجا تھا۔ ایڈورڈ یہ سوچ رہے تھے کہ اگر 1 کے بعد 100 صفر ہوں تو اس نمبر کا نام کیا ہونا چاہیے اور اس دوران ان کے کان میں ننھے بچے کی آواز پڑی جو ”گوگول“ سے ملتی جلتی تھی اور یوں انہوں نے اس نمبر کا نام گوگل (Googol) رکھا دیا۔ انٹرنیٹ کمپنی گوگل نے اس میں تھوڑی سی تبدیلی کرکے اسے Google بنا لیا اور یہ نام اس حقیقت کی طرف اشارہ ہے کہ یہ کمپنی کروڑوں اربوں کی تعداد میں معلومات انتہائی مربوط طریقے سے صارفین کو فراہم کرتی ہے۔
آپ یہ تو جانتے ہیں کہ ایک ہزار یا ایک لاکھ کیسے لکھتے ہیں لیکن ایک گوگل کو کیسے لکھیں گے، یہ کچھ ایسا نظر آئے گا 10000000000,0000000000,0000000000
,0000000000,000000000,000000000,000000000,000000000,000000000,000000000 یہی وجہ ہے کہ گوگل کا نام ڈھیر سارے صفروں کے ساتھ بھی لکھا جاتا ہے۔