بھارت سے کشیدگی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستان نے بڑا کام کردیا

بھارت سے کشیدگی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستان نے بڑا کام کردیا
بھارت سے کشیدگی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستان نے بڑا کام کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال (ویب ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے باوجود کرتارپور راہداری منصوبہ تیزی سے جاری ،منصوبہ تکمیل کی جانب بڑھنے لگا۔ کرتارپور راہداری منصوبہ تکمیل آخری مراحل میں پہنچ گیا۔ مہمان خانہ، دیوان استھان کی ڈبل سٹوری بلڈنگیں، لنگرہال،بارہ دری، تالاب،لائبریری اور میوزیم کی عمارتیں مکمل ہوچکی ہیں۔ باباگورونانک سے منسوب کھیتوں میں لگائے گئے پودے سر سبز ہوچکے ہیں۔
گوردوارہ کی عمارت کی تزئین و آرائش جاری، تمام تر سڑکیں اور دریائے راوی پل پہلے ہی 100 فیصد مکمل ہوچکے ہے، گوردوارہ کے احاطہ میں امپورٹڈ ماربل لگنا شروع ہوگیا ہے۔وزیراعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتارپور راہداری منصوبہ کی ممکنہ تکمیل پر افتتاح کریں گے۔ 12 نومبر کو باباگورونانک کا 550 ویں جنم دن ہے۔ 9 نومبر کو افتتاح کے بعد سکھ یاتریوں کا پہلا قافلہ کرتارپور راہداری منصوبہ کے راستے ویزہ فری انٹری سے درشن کے لیے آسکے گا۔