رات گئے سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کو ہسپتال سے جیل منتقل کردیا گیا

رات گئے سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کو ہسپتال سے جیل منتقل کردیا ...
رات گئے سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کو ہسپتال سے جیل منتقل کردیا گیا

  


راولپنڈی(ویب ڈیسک) جعلی اکائونٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کو پولی کلینک ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو اتوار کی شب اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فریال تالپور کو ڈاکٹروں نے اسپتال سے ڈسچارج کردیا تھا جس کے بعد جیل حکام نے انہیں ہسپتال سے جیل منتقل کیا۔خیال رہے کہ 9 اگست کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فریال تالپور کا 10 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیے تھے تاہم طبعیت خراب ہونے کے باعث انہیں پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وارڈ کو سب جیل قرار دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ 10 جون کو جعلی بینک اکائونٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد 14 جون کو فریال تالپور کو جعلی اکاو¿نٹس کیس میں نیب نے گرفتار کیا اور ان کی رہایش گاہ کو سب جیل قرار دیا تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی