نیب لاہور میں ملزمان کی خصوصی پکوانوں سے تواضع کی گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب لاہور میں زیر حراست ملزمان کی خصوصی کھانوں سے تواضح کی گئی اور ان کیلئے نماز عید کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔
دنیا نیوز کے مطابق نیب لاہور میں زیر حراست ملزمان کے لئے عید قربان پرخصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ عید کے موقع پر ملزمان کی خصوصی کھانو ں سے تواضح کی گئی اور خصوصی طور پر ملزمان کے لئے نماز عید کی ادائیگی کا اہتمام بھی کیا گیاتھا ۔
ترجمان نے بتایا کہ اِس موقع پر ملزمان کوان کے اہل خانہ سے ملاقات کے لئے بھی زیادہ وقت دیا گیااور سب جیل میں قید مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کیلئے بھی خصوصی کھانے تیار کروائی گئے ۔