سابق وزیر اعظم بھی مودی سرکار کیخلاف میدان میں آگئے

سابق وزیر اعظم بھی مودی سرکار کیخلاف میدان میں آگئے
سابق وزیر اعظم بھی مودی سرکار کیخلاف میدان میں آگئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مودی کے غیر آئینی اقدامات سے غیر جمہوری رویئے کی عکاسی کرتے ہیں، کشمیریوں کے ساتھ زیادتی کی قابل مذمت عمل ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق ملتان میں نماز عید کی ادائیگی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کشمیر میں لوگوں کا راشن بند ہو چکا۔ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ زیادتی کی ہم مذمت کرتے ہیں، مودی سرکار کے اقدامات غیر آئینی و غیر جمہوری ہیں۔ احتساب سے انتقام کی بو نہیں آنی چاہئے،جن ممالک کی جانب سے پاکستان کو سپورٹ کیا گیاہے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انڈیا کے لوگ بھی مودی سرکار کی مذمت کر رہے ہیں، زرداری صاحب نے کہا کہ میں ہوتا تو چین جاتا۔ میں وزیراعظم تھا تمام ایشوز پر کھل کر بات کرتا تھا۔ کشمیر کے معاملے پر پرانے ساتھیوں کو پہلے اعتماد لینا چاہئے تھا ۔

ؒسابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ احتساب ہونا چاہئے لیکن چھٹی والے دن فریال تالپور کو جیل بھیجنا مناسب نہیں۔ احتساب سے انتقام کی بو نہیں آنی چاہیے۔ جنوبی پنجاب صوبہ بارے سوال پر انکا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ جو کرتے تھے ، ان سے پوچھا جائے ۔

مزید : قومی