میئر کراچی وسیم اختر نے سندھ حکومت کا کچا چٹھا کھولتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے بڑی درخواست کر دی

میئر کراچی وسیم اختر نے سندھ حکومت کا کچا چٹھا کھولتے ہوئے وزیر اعظم عمران ...
میئر کراچی وسیم اختر نے سندھ حکومت کا کچا چٹھا کھولتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے بڑی درخواست کر دی

  


کراچی(ڈیلی  پاکستان  آن لائن)میئرکراچی سید  وسیم اختر  نے کہاہے  کہعید کے دن لوگ ایک دوسرےکومبارک باددیتےہیں ہم جنازےاٹھارہےہیں،کے الیکٹرک کیخلاف سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے،30افرادکرنٹ لگنےسےمرچکے،کراچی کے لوگوں سے ہی پیسا جمع کرکے کام کرنا ہے تو وہ میں بھی کرلوں گا،وزیراعظم سے درخواست ہے کہ کراچی آفت زدہ ہے مددکی جائے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے میئر کراچی سید  وسیم اختر کا کہناتھا کہ کراچی آفت زدہ شہر ہے ،اسلام آباد کراچی کو ریسکیو کرے،کے الیکٹرک مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں،یہاں سےتھانےجاکربارش میں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کراؤں گا،بجلی کی تاریں پانی میں گری ہوئی ہیں کوئی دیکھنے والا نہیں،یہ کیسی عید منائی جارہی ہے کراچی میں لوگ اپنے بچوں کی تدفین کررہے ہیں۔میئروسیم اخترکا کہناتھا کہ وفاقی حکومت وعدےکیمطابق 25 ارب روپےکراچی کیلیے فراہم کرے،بارشوں میں کرنٹ سے ہلاکتوں پر کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے،بارش میں کرنٹ سے ہلاکتیں ہوئی یہ کسی ایک گھر تعزیت کیلیے نہیں گئے،کے الیکٹرک کیخلاف سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے، 30افراد کرنٹ لگنےسےمرچکے،وزیراعظم عمران خان کراچی آئیں ، یہاں لوگ مر رہے ہیں،اگر ان ہی اختیارات کےساتھ اگلے بلدیاتی الیکشن کرانےہیں تو نہ کرائیں،صدر مملکت اور گورنر سندھ کراچی کے ہیں، کون کراچی کی ذ مے داری لےگا؟۔وسیم اخترنے کہا کہ پانی کی نکاسی کے لیے ہمارے پاس صرف 12 پمپس ہیں،اب بھی کراچی کے ڈسٹرکٹ ساوتھ میں گٹر ابل رہے ہیں،اب بہت ہوچکا لوگ سندھ حکومت سے تنگ آگئے ہیں،کراچی کے بیشتر علاقوں میں پینے کا پانی نہیں ، لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں،کرنٹ لگنے سے لوگ مر رہے ہیں سندھ حکومت نے سوال تک نہیں کیا،سندھ حکومت نے آج تک کے الیکٹرک سے کوئی میٹنگ نہیں کی،کراچی میں پولیس کی فائرنگ سے کبھی بچہ مر جاتا ہے کبھی سکول جاتی کوئی بچی،گٹر میں ڈوبنے اور کرنٹ لگنے سے کراچی میں لوگ مررہے ہیں،کل کہا تھا کہ کراچی کو آفت زدہ قرار دیا جائے ،کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں،سندھ حکومت نےکمپنی سےنہیں پوچھاکہ بجلی کی فراہمی کیلیے کیا کررہی ہے ؟۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی