برطانیہ کی اہم سیاسی رہنما نے کشمیری خواتین کے بارے میں بھارتی حکمرانوں کا موقف قابل نفرت قراردیدیا

برطانیہ کی اہم سیاسی رہنما نے کشمیری خواتین کے بارے میں بھارتی حکمرانوں کا ...
برطانیہ کی اہم سیاسی رہنما نے کشمیری خواتین کے بارے میں بھارتی حکمرانوں کا موقف قابل نفرت قراردیدیا

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی کنزرویٹو پارٹی کی رہنما سعیدہ وارثی نے کہاہے کہ بھارتی حکمرانوں کی کشمیر ی خواتین سے شادی کی خواہش قابل نفرت ہے ۔

دنیانیوز کے مطابق سعیدہ وارثی نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کی کشمیری خواتین سے شادی کی خواہش پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کا یہ موقف قابل نفرت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر یمں بھارتی اہلکاروں کی جانب سے خواتین سے زیادتیوں کی ایک لمبی تاریخ ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانوی وزارت خارجہ جنسی ہراسگی کیخلاف آوازبلند کرتے رہے گی ، کشمیریوں خواتین کو برطانوی وزارت خارجہ کی حمایت کی اشد ضرورت ہے ۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نے بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب ہندو مقبوضہ کشمیر میں زمین بھی خرید سکیں گے اورکشمیر کی سفید لڑکیوںسے شادی بھی کریں گے ۔

مزید : قومی