عید الاضحی کے موقع پر گوشت کس طرح پکانا چاہیے ؟نیوٹریشنسٹ رحما عرفان نے بتا دیا

عید الاضحی کے موقع پر گوشت کس طرح پکانا چاہیے ؟نیوٹریشنسٹ رحما عرفان نے بتا ...
عید الاضحی کے موقع پر گوشت کس طرح پکانا چاہیے ؟نیوٹریشنسٹ رحما عرفان نے بتا دیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیو ٹریشنسٹ رحما عرفان نے بتا یا کہ عید پر میٹھے کا استعمال مناسب مقدار میں کریں، ایسی تمام چیزوں سے اجتناب کریں جن میں آئل،چینی، میدہ شامل ہو۔ میٹھے میں تازہ فروٹ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گوشت کو بہت کم یا بغیر آئل کے پکائیں،گوشت کو گرل، باربی کیو، بیک یا سٹیم کیا جا سکتا ہے، مگر فرائی شدہ گوشت سے اجناب کریں جو کہ معدے کے لئے ذود ہضم ہے۔ باربی کیو تیار کرتے ہوئے گوشت کو جلنے نہ دیں، کیونکہ جلا ہوا گوشت(Carcinogenic) (سرطان پیدا کرنے والی شے) ہو جاتا ہے۔ صحت مند رہیں اور کم کھائیں، خاص طور پر دِل کی بیماری میں مبتلا افراد،ذیا بیطس اور بلڈ پریشر کے مریض ہاتھ روک کر کھائیں، کیونکہ عید پر لذیذ پکوان تو بہت ہوتے ہیں لیکن پرہیز اور احتیاط لازم ہے۔

مزید : تعلیم و صحت