صوبے بھر میں صفائی کے انتظامات کو ذاتی طورپر مانیٹر کررہا ہوں، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی:عثمان بزدار

صوبے بھر میں صفائی کے انتظامات کو ذاتی طورپر مانیٹر کررہا ہوں، کسی قسم کی ...
 صوبے بھر میں صفائی کے انتظامات کو ذاتی طورپر مانیٹر کررہا ہوں، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی:عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن  لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میں صوبے بھر میں صفائی کے انتظامات کو ذاتی طورپر مانیٹر کررہا ہوں،متعلقہ اداروں کے حکام اور انتظامی افسران صفائی کے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنائیں،صفائی کے انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید  کے روز سرگودھا پہنچ گئے اور  شہر کے مختلف علاقوں کادورہ کیا ،وزیراعلیٰ نے بتی چوک سٹیلائٹ ٹاؤن،فاطمہ جناح روڈ اورکچہری روڈ میں صفائی کیلئے کیے جانیوالے انتظامات دیکھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرگودھا میں دارالامان اوردارالفلاح میں مقیم بے آسراخواتین اوربچوں سے ملاقات  بھی کی اور دارلامان میں مقیمخواتین اوربچوں کو اپنی طرف سے ایک لاکھ روپے عیدی دینے کا اعلان کیا،اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بچوں کو پیار کیا اور ان سے شفقت کا اظہار کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا  کہنا تھا کہ زیر کفالت خواتین اوربچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں،ان کا ہر طرح سے خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،میں عید کےروز ان افراد کو خوشیوں میں شریک کرنے آیا ہوں۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کاکہناتھا کہ بے سہارا بچوں کی کردارسازی ایک قومی فریضہ ہے،ہم سب کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے،بے آسرا بچوں اوربچیوں کی کفالت اورانہیں معاشرے کا معزز شہری بنانا عظیم فریضہ ہے،اس عظیم فرض کی ادائیگی عزم اورلگن کے جذبے کے بغیر ممکن نہیں۔
وزیراعلیٰ نےدورہ سرگودھا کے موقع پر شہر میں صفائی کے انتظامات کا جا ئزہ لیا اور  شہر کے مختلف علاقوں کادورہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صفائی کے انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،متعلقہ اداروں کے حکام اورانتظامی افسران صفائی کے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنائیں،میں صوبے بھر میں صفائی کے انتظامات کو ذاتی طورپر مانیٹر کررہا ہوں۔صوبائی وزیر عنصر مجیدخان،وزیراعلیٰ کے ترجمان ڈاکٹر شہبازگل،ایم پی اے عامر سلطان چیمہ،کمشنرسرگودھا اوراعلی حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔