اپوزیشن رہنماﺅں کی کس بات پر گرفتاری ہوگی ؟ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے بتادیا

اپوزیشن رہنماﺅں کی کس بات پر گرفتاری ہوگی ؟ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے ...
اپوزیشن رہنماﺅں کی کس بات پر گرفتاری ہوگی ؟ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ نیب کو جوابدہ نہ ہونے پر گرفتاری ہوگی ، مریم نواز کروڑوں کے شیئرز کاجواب نہیں دے سکیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ سادہ سا سوال یہ ہے کہ نیب مجھے بلاتی ہے اور پوچھتی ہے کہ آپ کے اکاﺅنٹ میں سات کروڑ کیسے آئے ہیں؟ میں جواب نہیں دے پاتا۔
عثمان ڈار کاکہنا تھا کہ یہ وہی مریم نواز ہیں جوکہتی تھیں کہ بیرون ملک تو ایک طر ف میرے پاکستان میں بھی اثاثے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب کو جوابدہ نہ ہونے پر گرفتاری ہوگی ، مریم نواز کروڑوں کے شیئرز کاجواب نہیں دے سکیں۔حکومت کشمیر کا ز کاتحفظ کررہی ہے ۔

مزید :

قومی -