”عمران خان اپوزیشن کا مکمل صفایا کرسکتے ہیں“، محمد زبیر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

”عمران خان اپوزیشن کا مکمل صفایا کرسکتے ہیں“، محمد زبیر نے خطرے کی گھنٹی ...
”عمران خان اپوزیشن کا مکمل صفایا کرسکتے ہیں“، محمد زبیر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ عمران خان ہٹلر ، میسو لینی سے بھی بڑ ھ کر ڈکٹیٹر ہیں ،یہ کچھ بھی کرسکتے ہیں ،اپوزیشن کا مکمل صفایا کرسکتے ہیں۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان ہٹلر ، میسو لینی سے بھی بڑ ھ کر ڈکٹیٹر ہیں ،یہ کچھ بھی کرسکتے ہیں ،اپوزیشن کا مکمل صفایا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز روز بروز مقبول ہوتی جارہی تھیں جس کی وجہ سے عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کشمیر کا سودا کیا ، مودی انتخابی مہم چلا رہاتھا اور وزیر اعظم کہہ رہے تھے کہ میں چاہتا ہوں کہ مودی منتخب ہوجائے تاکہ کشمیر کا مسئلہ حل ہو اور اب کشمیر کا مسئلہ حل ہوگیاہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کے پیسے ملک سے باہر کیسے گئے تھے ؟ ان کوایف بی آر کا جرمانہ ہوا لیکن وہ کسی نیب ، عدالت یاتھانے میں گئی تھیں! مریم نواز نے کیا کیاہے ؟ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بے گناہ ہے ، شاہد خاقان عباسی بے گناہ ہے ، ملک میں جنگل کاقانون لایاجارہا ہے ۔ یہ کس ملک میں ایسے ہوتاہے کہ تفتیش سے پہلے ہی اٹھا کر جیل میں ڈال دیا جائے ؟ انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری کے مقدمات ان مقدمات سے سو گنا زیادہ سنگین ہیں اورمنی لانڈرنگ بھی ہے لیکن ان کوکوئی نہیں پوچھ رہاہے ۔

مزید : قومی