عمران خان نے وائٹ ہاﺅس میں کشمیر کا سودا کیا ، پلوشہ خان کا الزام

عمران خان نے وائٹ ہاﺅس میں کشمیر کا سودا کیا ، پلوشہ خان کا الزام
عمران خان نے وائٹ ہاﺅس میں کشمیر کا سودا کیا ، پلوشہ خان کا الزام

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہاہے کہ عمران خان نے وائٹ ہاﺅس میں کشمیر کا سودا کیا ، اب وہ بتائیں وائٹ ہاﺅس میں کیا سودا ہوا تھا ؟

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“میںگفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ مراد سعید کے بارے میں ریحام خان کی کتاب میں جو باتیں لکھی گئی ہیں ، ان کے بعد مراد سعید کی پارلیمنٹ میں بیٹھنے کی کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آتی ،یہ جوچیخ چیخ کر شور مچاتے ہیں اس کی وجہ کتاب میں لکھی ہوئی وہ باتیں ہی سمجھ میں آتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روزانہ ہمیں بتایا جاتاہے کہ پلوامہ ٹو ہوسکتا ہے لیکن اس موقع پر جوسیشن ہوا اس سے مودی کی راہ ہموار کی اور وہ جوکچھ کرنا چاہ رہا تھا ، اس کاراستہ بھی آسان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں عورتوں اوربچوں کوامان حاصل تھا لیکن اس ہنو د و یہود کی ریاست میں عورتوں اور بچوں کو بھی امان حاصل نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیازی جب بھی اس ملک میں آتے ہیں ملک پر بھاری پڑتے ہیں ، اب وہ بتائیں کہ وائٹ ہاﺅس میں کیا سودا ہوا ؟آپ کشمیر کوبیچ کر آئے ہیں، اس کا جواب دیں ۔

مزید : قومی