پاکستان اور امریکہ کی جانب سے سفارتکاروں کی نقل وحمل پر پابندی کاخاتمہ خوش آئند ہے ، ایلس ویلز

پاکستان اور امریکہ کی جانب سے سفارتکاروں کی نقل وحمل پر پابندی کاخاتمہ خوش ...
پاکستان اور امریکہ کی جانب سے سفارتکاروں کی نقل وحمل پر پابندی کاخاتمہ خوش آئند ہے ، ایلس ویلز

  


واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور ایلس ویلز نے پاکستان اور امریکہ کی جانب سے سفارتکاروں پر پابندیاں اٹھائے جانے پر خوشی کا اظہا کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ملک سفارتکاروں کوکام کیلئے ایک خوشگوار اوردوستانہ ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک ٹوئٹ میں ایلس ویلز نے کہاکہ یہ بہت خوش آئند بات ہے دونوں ملکو ں پاکستان اور امریکہ نے سفارتکاروں کی نقل وحمل پر عائد پابندیاں اٹھا لی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے سفارتکاروں کوسہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں تاکہ ہمارے سفارتکار دونوں قوموں کے مابین ایک مضبوط اور پائیدار تعلق استوار کرسکیں۔

مزید : قومی