مقبوضہ کشمیر فوجی جیل میں تبدیل ہوچکا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

مقبوضہ کشمیر فوجی جیل میں تبدیل ہوچکا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ
مقبوضہ کشمیر فوجی جیل میں تبدیل ہوچکا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہاہے کہ کشمیر فوجی جیل میں تبدیل ہوچکا ہے ، کشمیریوں کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز ادا نہیں کرنے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطاب قترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وادی کشمیر فوجی جیل میں تبدیل ہوچکی ہے، کشمیریوں کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز ادا نہیں کرنے دی گئی یہاں تک کہ کشمیر میں ذرائع مواصلات کی مکمل بندش کے باعث کشمیری کو اہم مذہبی تہوار پر اپنے اہلخانہ سے رابطے سے بھی محروم رکھا گیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات نہ صرف بڑے پیمانے پر اجتماعی سزا کے زمرے میں آتے ہیں بلکہ بھارتی اقدمات تمام انسانی حقوق اور قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری سے بھارت کی مذہبی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

مزید : قومی