بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ہمارے مفادات اور سالمیت کو للکارا ہے ، چین نے پوزیشن واضح کردی

بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ہمارے مفادات اور سالمیت کو للکارا ہے ، چین نے پوزیشن ...
بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ہمارے مفادات اور سالمیت کو للکارا ہے ، چین نے پوزیشن واضح کردی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے مقبوضہ کشمیر پر اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت نے چین کی سالمیت اور مفادات کوللکارا ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق وانگ ژی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت نے چین کی سالمیت،مفادات کو للکارا ، بھارت کو مسئلہ کشمیر پر اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے ، بھارت نے سرحدی تحفظ ،امن و سلامتی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ چین کو کشمیر کی صورتحال ، پاک بھارت گشیدگی پر تشویش ہے ، بھارتی آئین میں تبدیلی سے کشمیر کا تشخص تبدیل ہو رہا ہے۔

وانگ ژی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنے سے خطے میں کشیدگی پیدا ہو گی ، چین صورتحال پیچیدہ بنانے والے ہر یکطرفہ اقدام کا مخالف ہے ، امید ہے پاکستان ،بھارت مسائل کا پر امن حل نکالیں گے ، دونوں ممالک علاقائی امن و استحکام کا قیام یقینی بنائیں ۔

مزید : اہم خبریں /قومی