بڑی عید کی بڑی خوشیاں ،قربانی سے فراغت کے بعد پرتکلف کھانوں کی دعوتیں ،شہریوں نے مصروف رہنے کا نیا بہانہ ڈھونڈ لیا

بڑی عید کی بڑی خوشیاں ،قربانی سے فراغت کے بعد پرتکلف کھانوں کی دعوتیں ...
بڑی عید کی بڑی خوشیاں ،قربانی سے فراغت کے بعد پرتکلف کھانوں کی دعوتیں ،شہریوں نے مصروف رہنے کا نیا بہانہ ڈھونڈ لیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان  آن لائن)عید  قربان  کے پہلے  روز سنت ابراہیمی کی ادائیگی اور گوشت کی تقسیم کے بعد لاہور اور دیگر شہروں  میں مختلف اقسام کے پرتکلف کھانوں سے دعوتیں اڑانے کا سلسلہ بھی عروج پرپہنچ گیا ہے جبکہ فیملیز اپنے بچوں اور پیاروں کو  لے کر تفریحی مقامات پر عید کے پہلے روز کو خوب انجوائے کر رہی ہیں،دوسری طرف بچوں  نے برگر، پیزا  اور شوارما  کھانے کے لئے اپنے بڑوں کو  مارکیٹوں میں جانے پر مجبور کر دیا ہے۔

 عید الاضحیٰ پر قربانی کے گوشت کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ،گھر گھر میں مختلف اقسام کے پرتکلف کھانوں سے دعوتیں اڑانے کا سلسلہ بھی عروج پرپہنچ گیا۔ ملک بھر میں نماز عید الاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد فرزندان توحید اجتماعی اور انفرادی طور پر سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔ عزیز رشتہ داروں اور مستحق افراد میں گوشت کی تقسیم بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومت کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں  عید الاضحیٰ کے موقع پر لاکھوں فرزندان توحید نے سنت ابراہیمی کی یاد میں لاکھوں جانور قربان کئے ،شہر ،شہر میں کہیں اجتماعی تو کہیں انفرادی طور پر جانوروں کی قربانیاں دی گئیں ،دن بھرقربانی کے فریضے کے بعد غریب ،مستحق اور رشتہ داروں  کے ہاں   گوشت تقسیم کیا جاتا رہا  ،عید الاضحیٰ کے موقع  پر بھی بچوں کی خوشی دیدنی تھی، دلکش ملبوسات پہنے بچے  بڑی عید کی  بڑی خوشیاں بھرپور انداز میں مناتے رہے  اور انتہائی انہماک کے  ساتھ اللہ  کی راہ میں جانور قربان ہوتا دیکھتے رہے جبکہ کئی جگہوں پر رقت آمیز  مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔قربانی  کے عظیم فریضے کی ادائیگی  کے بعد خواتین بھی  بڑی عید کی خوشیاں منانے میں کسی سے پیچھے نہیں، وہ بھی خوبصورت ڈریس اور  رنگ برنگی چوڑیاں پہنے عید کی خوشیاں سمیٹ رہی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ مہماںوں کی تواضع کیلئے  طرح طرح کے پکوان بنانے میں بھی مصروف رہیں ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور