مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں کی 5گھر وں میں لوٹ مار: موٹرسائیکلیں چوری 

مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں کی 5گھر وں میں لوٹ مار: موٹرسائیکلیں چوری 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلات کے مطابق ہڈیارہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سرور کے گھر سے 5لاکھ90 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اسلم کے گھر سے 4لاکھ25ہزار کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان، سمن آباد میں ڈاکوؤں نے واجد علی کے گھر گھس کر3لاکھ 80ہز ار کی نقدی لوٹ لیے  بادامی باغ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے نثار کے گھر سے 1لاکھ 65ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گجر پورہ میں ڈاکوؤں نے سلیم کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا سبزاہ زار میں ڈاکوؤں نے غفور سے70ہزار کی نقدی اور دیگر سامان،غالب مارکیٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اسد سے45 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،ساندہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عمران سے25 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ نصیر آباد اور شمالی چھاؤنی سے گاڑیاں اور شادمان،لوئر مال اور گرین ٹاؤن سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -