پولیس کی کارروائیاں، 7منشیات فروش، 3 اشتہاری گرفتار

پولیس کی کارروائیاں، 7منشیات فروش، 3 اشتہاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر) داتا دربار پولیس نے چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا جبکہ سٹی ڈویژن پولیس نے کاروائیوں کے دوران 6منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے تفصیلات کے مطابق نیو انارکلی، ٹبی سٹی اور نولکھا پولیس نے کارروائیوں  کے دوران 6 منشیات فروش امین، یحیی، اسلم، محسن، ارسلان اور راحیل مسیح کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس اور دیسی شراب برآمد کر کے ان کے خلاف منشیات فروشی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کر لیے مزنگ پولیس نے کارروائیاں کرکے تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا  تھانہ مزنگ پولیس نے کارروائیوں کے دوران پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان صادق،فیض اورعثمان علی کوگرفتار کر لیا پولیس کے مطابق اشتہاری ملزمان چوری،دھوکہ دہی اور فراڈ کے متعدد مقدمات میں شیخوپورہ اور لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔ 

مزید :

علاقائی -