بین الاضلاعی گینگ کے ریکارڈ یافتہ 2 ملزمان گرفتار

 بین الاضلاعی گینگ کے ریکارڈ یافتہ 2 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر کی سربراہی میں نواب ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کے سابقہ ریکارڈ یافتہ 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ایس ایچ او نواب ٹاون تیمور عباس خان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق خان کی ہدایت علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم راشد سمیت دیگر اہلکاروں کے ہمراہ چھاپہ مار کر مزاحمت کے بعد گرفتار کیا گیا گرفتارملزمان میں گینگ کا سرغنہ خالد اوراس کا ساتھی تنویر شامل ہیں پولیس نے گرفتارملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، موٹر سائیکل، موبائل فونز دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ملزمان نے لاہور سمیت دیگر اضلاع  کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی 60 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے مزید انکشافات متوقع ہیں،ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق خان نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او نواب ٹاون تیمور عباس خان،راشد سمیت دیگر اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -