ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن کاسنٹرل جیل گوجرانوالہ کا دورہ

 ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن کاسنٹرل جیل گوجرانوالہ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزاشاہد سلیم بیگ کی خصوصی ہدایت پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن ملک مبشر احمد خان نے گزشتہ روز سنٹرل جیل گوجرانوالہ کا دورہ کیا بہترین انتظامات،معیاری کھانا فراہم کرنے،قیدیوں، حوالاتیوں کے ورثاء کے مسائل کا بروقت ازالہ کرنے،  جیل سے کرپشن کا خاتمہ کرنے، جیل ملازمین کی فلاح کے لیے مؤثر اقدامات کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل ساجد بیگ کو شاباش،آئی جی جیل اور ہوم سیکرٹری سے انعام دینے کی سفارش کرنے کامطالبہ کیا ہے  ڈی آئی جی جیل لاہور ریجن نے جیل کے انتظامات اور سہولیات کے مجموعی معیار پر اطمینان کا اظہار کیا انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب قیدیوں کو جیل قوانین کے مطابق تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے اسیران کی اخلاقی‘ ذہنی اور مذہبی تعلیم و تربیت کے ذریعہ انہیں معاشرے کا کارآمد اور قانون پسند شہری بنانے کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں ملک مبشر احمد خان نے جیل کے مختلف حصوں‘ بارکوں اور سیل بلاکس کا بھی وزٹ کیااورقیدیوں کو فراہم کردہ طبی اوران کی نفسیاتی کونسلنگ اور بحالی کے حوالہ سے جیل میں تعینات سائیکالوجسٹ کو بھی خصوصی ہدایات دیں جیل سپرنٹنڈنٹ ساجد بیگ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسیران جیل کو دینی،دنیاوی اور مذہبی اخلاقی تعلیم وتربیت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کے گئے ہیں اور جیل مینول کے مطابق انہیں مکمل سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
جیل وزٹ مکمل ہونے پر ڈی آئی جی نے کہا کہ وہ جیل میں کیے گئے تمام اقدامات سے مطمن ہیں اور پنجاب بھر کے دیگر سپر نٹنڈ نٹ صاحبان کو ان کی کاپی کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

علاقائی -