شفیق آباد پولیس کا کریک ڈاؤن متعدد قمار باز گرفتار، مقدمات درج 

شفیق آباد پولیس کا کریک ڈاؤن متعدد قمار باز گرفتار، مقدمات درج 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری پولیس نے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر متعدد قمار باز اور منشیات فروش گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیئے ایس ایچ او شفیق آباد محمد عتیق ڈوگر کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر لاہور کے بڑے اور بدنام زمانہ جواریے سوہنی گجر،دلاور خان، مرادگل، منصب خان اور مقصود ڈوگر گرفتار کرکے مقدمات درج کر دئیے گئے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون میں اسداللہ بٹ اور شرافت مسیح سے 3 کلو گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے گئے،ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق خان نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او شفیق آباد محمد عتیق ڈوگر اور دیگر اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -