پنجاب ایمرجنسی سروس کا 24 گھنٹوں میں 772ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ 

  پنجاب ایمرجنسی سروس کا 24 گھنٹوں میں 772ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے  24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 772روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں  515افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 335معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (67فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونیوالی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 356 ڈرائیوز، کم عمرڈرائیور 24مسافر 389 اور112پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ141ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی درالحکومت 146 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد71حادثات میں  82 متاثرین کیساتھ دوسرے اورملتان 58 حادثات میں 62متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ 

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل857متاثرین میں 683مرد اور174خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 159افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور457افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ241زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 679موٹر سائیکلز،100آٹو رکشے،77موٹر کاریں،26وین11مسافربسیں،21ٹرک اور91دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -