گگو منڈی،2 ڈاکو شہری سے 16لاکھ روپے لوٹ کر فرار

    گگو منڈی،2 ڈاکو شہری سے 16لاکھ روپے لوٹ کر فرار

  

گگو منڈی (نامہ نگار)دو نا معلوم مسلح ڈاکو شہری سے 16لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق مقامی شہری محمد صدیق وڑائچ  12بجے کے قریب یو بی ایل لاہور روڈ برانچ  سے 16لاکھ روپے نقدی نکلوا کر بنک سے نکل کر تقریباً سو گز دور گیا تھا کہ دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اس سے 16لاکھ روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے وقوعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی ایس ایچ او غلام باری گجر موقع پر پہنچ گئے اور ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کر دیا۔

مزید :

علاقائی -