پٹرولنگ پولیس نے چوری شدہ ٹرک مالک کے حوالے کر دیا

  پٹرولنگ پولیس نے چوری شدہ ٹرک مالک کے حوالے کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس 312پھاٹک کی کارروائی، چوری شدہ ٹرک مالک کے حوالے تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس 312 پھاٹک کے انچارج ذوالقرنین بمعہ اہلکاروں نے 326 پھاٹک پر ناکہ بندی کی ہوئی تھی کہ پیرمحل روڈ سے آنے والا ٹرک نمبری LEI8145 کو نامعلوم ڈرائیور 326پھاٹک کے قریب ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا ٹرک پر آویزاں موبائل نمبر سے مالک صلابت خان کو کال کی جس نے ساہیوال سے ٹرک کی چوری کی ایف آئی آراندراج کروائی ہوئی تھی


جس کے بعدضروری چھان بین کے بعد پٹرولنگ پولیس312پھاٹک کے انچارج ذوالقرنین نیچوری شدہ ٹرک مالک کے حوالے کیا۔

مزید :

علاقائی -