میاں چنوں،خاوند کے ہاتھوں بیوی آشنا سمیت قتل

  میاں چنوں،خاوند کے ہاتھوں بیوی آشنا سمیت قتل

  

میاں چنوں (نمائندہ پاکستان)میاں چنوں کینواحی علاقہ 85 پندرہ ایل میں خاوند نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں بیوی اور اس آشنا کو قتل کر دیا خاوند گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ 85 پندرہ ایل میں خاوند غلام شیخ نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں اپنی بیوی کنیز بی بی اور اس کے مبینہ آشنا ظفر شیخ کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔اور دونوں نعشوں کو نہر میلسی لنک کے کنارے ایک درخت کے ساتھ لٹکا کر خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی جائے وقوعہ کے معائنہ کے بعد مشکوک حرکات کی بنا پر کنیز بی بی کے خاوند غلام شیخ کو پولیس تھانہ چھب کلاں نے حراست میں لیا تو ملزم نے اقرار جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیوی کے اس کے رشتہ دار ظفر شیخ کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔جس کی وجہ سے اس کے گھر میں آئے دن لڑائی جھگڑا رہتا تھا متعدد دفعہ اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن کوئی اثر نہ ہوا گزشتہ رات بھی دونوں کو اکٹھا دیکھ کر اس نے طیش میں آکر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔مقتولہ کے چار بچے ہیں پولیس تھانہ چھب کلاں  نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعدورثا ء کے حوالے کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -