گوجرہ، دواکھڑی کے قریب سیم نالہ سے بوری بند نعش برآمد

گوجرہ، دواکھڑی کے قریب سیم نالہ سے بوری بند نعش برآمد

  

گوجرہ (نمائندہ خصوصی) دواکھڑی کے نزدیک سیم نالہ میں بوری بند نعش کی موجودگی نے خوف و ہراس پھیلا دیا معلوم ہوا ہے کہ سیم نالہ میں دواکھڑی کے نزدیک ایک بوری بند نعش پڑی ہوئی پائی گئی جس سے تعفن اٹھ رہا تھا نعش مسخ ہوئے شدہ اور ناقابل شناخت تھی جسے مقامی پولیس نے لوگوں کی مدد سے سیم نالہ سے باہر نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا نعش کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد لا وارث قرار دیکر تدفین کی غرض سے بلدیہ گوجرہ کے حوالے کر دی جسے مقامی قبرستان میں لاوارث قرار دے کر سپرد خاک کر دیا گیا۔ 

مزید :

علاقائی -