بصیر پور میں جعلی کرنسی نوٹوں کی بھرمار،پہچان مشکل ہو گئی

بصیر پور میں جعلی کرنسی نوٹوں کی بھرمار،پہچان مشکل ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بصیرپور(نامہ نگار)بصیرپورسمیت علاقہ بھرمیں جعلی کرنسی نوٹ گردش میں آگئے ہیں جنکی وجہ سے سادہ لوح افراد جعلسازی کا شکارہورہے ہیں  پوسٹ آفس اور مالیاتی اداروں کے مقامی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ زیرگردش جعلی کرنسی اس قدر مہارت سے تیارکی گئی ہے کہ اسکی پہچان مشکل ہے اور بعض اوقات لین دین پر مامور ملازمین کوبھی رش کے دوران جلدبازی میں علم نہیں ہوپاتا۔ تاہم جعلی کرنسی کاپتہ چلنے پر وہ نوٹ منسوخ کرکے ضائع کردئیے جاتے ہیں اورکیش وصولی میں غیرمعمولی احتیاط اختیارکی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -