گگومنڈی، پٹرول کی غیرقانونی فروخت پر مقدمہ درج

گگومنڈی، پٹرول کی غیرقانونی فروخت پر مقدمہ درج

  

گگو منڈی(نامہ نگار)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کرنے اور غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے کے الزام میں مقدمات درج تفصیلات کے مطابق پولیس نے نواحی اڈا مانا موڑ کے قریب گگو منڈی کی طرف سے آ نے والی ہائی ایس ویگن کو روک کر چیک کیا تو اس میں سیٹوں کے نیچے غیر معیاری اور بوسیدہ گیس سلنڈر نصب تھے اور گیس کی بو ویگن میں پھیلی ہوئی تھی پولیس  نے ڈرائیور محمد اکرم سکنہ 253۔ای بی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔  

۔چی نمبر201۔ای بی کے چوک میں مسمی عبدالخالق سکنہ195۔ای  بی بذریعہ مشین غیر قانونی طور پر پیٹرول اور ڈیزل فروخت کر رہا تھا پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزم پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گیا پولیس نے عبدالخالق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -