سکھیکی: بااثر افراد کا گھر میں گھس کر اہلخانہ پر تشدد

  سکھیکی: بااثر افراد کا گھر میں گھس کر اہلخانہ پر تشدد

  

سکھیکی(نمائندہ خصوصی) بچوں کی لڑائی پر آتشیں اسلحہ سے مسلح سات افراد گھر میں گھس گئے ماں، بیٹی اور باپ پر تشدداور لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش پولیس نے شہریوں کے احتجاج کے بعد رات گئے مقدمہ درج کر لیا ملزمان کے سرغنہ کے کے اثر ورسوخ کی وجہ سے کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی، مبینہ طور پر سکھیکی کے محلہ عنائت پورہ کے رہائشی عبدالستار گزشتہ شام اپنے گھر میں اپنے خاندان سمیت موجود تھا کہ اسی دوران سکھیکی ایک نجی لاری اڈا کا مینجر تنویر باجو اپنے چھ مسلح ساتھیوں سمیت انکے گھر گھس گیا، ملزمان نے عبدالستار، اس کی بیوی اور بیٹیوں پر وحشیانہ تشدد کیا جس سے اہلخانہ نیم بے ہوش ہو گیا ملزمان نے جاتے ہوئے عبدالستار کی ایک بیٹی کو اغواء کرنے کی بھی کوشش کی جسے اہل محلہ نے چھڑایا میڈیکل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد جب مدعی عبدالستار مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ سکھیکی پہنچے توپولیس نے مقدمہ درج کرنے سے گریز کیا جس پرمتاثرین نے تھانہ سکھیکی کے سامنے لاہور سرگودھا روڈ پر لیٹ کر احتجاج کیا اور روڈ بلاک کردی ایک گھنٹہ بعد معززین اور پولیس کی مقدمہ کے اندراج اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے اور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے مگر ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے تاحال کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -