چڑیا گھر اور عجائب گھر کو ایس او پیز کے تحت کھول دیا گیا 

چڑیا گھر اور عجائب گھر کو ایس او پیز کے تحت کھول دیا گیا 

  

لاہور(رپورٹ:دیبا مرزا)کورونا وائرس وبا کے باعث بند لاہورچڑیا گھر کو سیا حوں کے لئے کھو ل دیا گیا، واضح رہے کہ پا نچ ما ہ کے بعد لاہور چڑیا گھر کو شا ئقین کے لئے کھو لا گیا ہے جس پر بچوں کی خوشی دید نی تھی۔پہلے روز ہی 2500 سیا حوں کی آمد ہو ئی جس سے لاہور زو کو ایک لاکھ آمدن ہو ئی جبکہ زو انتظا میہ کی جانب سے ایس وپیز پر سختی سے عملدا آمد کروا یا گیا ہے۔ڈائریکٹر شفقت محمود کا کہنا ہے ہم شا ئقین کو خوش آمدید کہتے ہیں لاہور چڑیا گھر اپنی روا یا ت کو برقرار رکھتے ہو ئے سیا حوں کو صحت مندا نہ ما حول فراہم کر نے کی ہر ممکن کو شش کر ے گا اور مستقبل میں نئے جا نوروں کی آمد بھی یقینی بنا ئے گے اس کے ساتھ ہما ری سیا حوں سے درخواست ہے کہ ایس وپیز پر ضرور عمل کریں۔ روزنا مہ ”پا کستا ن“ سے گفتگو کر تے ہو ئے ڈا ئریکٹر لا ہو ر چڑیا گھر شفقت محمو د نے کہا ہے کہ آج پہلے روز سیا حوں کی طرف سے خوشی کا اظہا ر کیا گیا ہے۔ انہو ں نے کہا اپنی روا یا ت کو برقرار رکھتے ہو ئے سیا حوں کو صحت مندا نہ ما حول فراہم کر نے کی ہر ممکن کو شش کر یں گیاور مستقبل میں نئے جا نوروں کی آمد بھی یقینی بنا ئیں گے،پہلے روز ہی 2500 سیا حوں کی آمد ہو ئی جس سے لاہور زو کو ایک لاکھ آمدن ہو ئی ہے۔جبکہ شا ئقین کی جانب سے لاہور چڑیا گھر کی  رونقیں بحال ہونے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے مسز عثما ن، روبینہ جمیل، انعم بی بی، روحا ن نے کہا کہ سیاحوں کے لیئے یہ تفریحی مقام کھلنے پر خوشی کا بھی کوئی ٹھکانہ نہیں تھا،اس کے کھلنے کا شدت سے انتظار کر رہے تھے۔ انہو ں نے کہا کہ سب کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا۔دوسری جانب کورونا وائرس وبا کے باعث بند لاہور میوزیم کو 135 روز بعد کھول دیا گیا،دریں اثناء پنجاب وائلڈلائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ نے کوروناوائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد صوبہ بھر میں واقع تمام وائلڈلائف پارکس اور چڑیا گھر عوام کیلئے کھو لنے کے احکامات جاری کردئیے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -