علماء کرام کا رفیق تارڑ کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

علماء کرام کا رفیق تارڑ کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

  

   لاہور(پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،حافظ اسعد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسرمولانا محمد یوسف خان، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا حافظ مجیب الرحمن نے پاکستان کے سابق صدر محمد رفیق تارڑ کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ متقیہ، پرہیز گار، نیک سیرت خاتون تھیں انہوں نے کہا کہ وہ  محمد رفیق تارڑکے  غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -