الخدمت فاؤنڈیشن بیروت دھماکہ متاثر ین کی مدد کو پہنچ گئی

  الخدمت فاؤنڈیشن بیروت دھماکہ متاثر ین کی مدد کو پہنچ گئی

  

لاہور(نیوز رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن بیروت میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے متاثرین کی مدد کو پہنچ گئی۔، ترک سماجی تنظیم حیرات ہیومینٹیرین ایڈ کے تعاون سے متاثرہ خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کئے۔ صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور پوری پاکستانی قوم بیروت دھماکے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پرافسردہ ہے۔

 اور اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔کورونا کے باعث معاشی مسائل سے دوچار لبنانی معیشت کو اس سانحے نے ایک اور شدید دھچکا دیا ہے۔دھماکے کے نتیجے بندرگاہ مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے جبکہ بندرگاہ پر موجود گندم کا ایک بڑا ذخیرہ تباہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے غذائی قلت کا سامنا ہے۔ ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری امت مسلمہ اپنے متاثرہ مسلمان بھائیوں کی مدد کے لئے میدان میں آئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -