موٹر سائیکلوں کے سائلنسر اتار کر جشن آزادی منانا غلط ہے،عبدالرشید مغل

موٹر سائیکلوں کے سائلنسر اتار کر جشن آزادی منانا غلط ہے،عبدالرشید مغل

  

چوہنگ (نامہ نگار) ایگزیکٹو ممبر پریس کلب چوہنگ عبد الرشید مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بنیاد لاالہ الااللہ پڑھ کر رکھی گئی تھی اس کی کی آزادی کے لیے ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانیں قربان کی تھیں جس کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اس کا اندازہ کشمیری مسلمانوں کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کشمیری بھائیوں کو جلد آزادی جیسی نعمت سے نوازے اور جو نوجوان 14 اگست کو موڑ سائیکل کے سائلنسر اتار کر ون ویلنگ کرتے ہیں ان کو چاہیے آزادی کا مقصد سمجھیں ان میں کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں اور اپنے بوڑھے والدین کو ساری زندگی کے لیے روتا چھوڑ جاتے ہیں۔

 والدین کا بھی حق بنتا ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور ایسی سرگرمیوں سے اپنے  بچوں کو دور رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچا جاسکے۔ہر پاکستانی کو اس مادرعظیم کی حفاظت کرنی چاہیے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -