ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا آن لائن کلاسز کے اجراء کا فیصلہ

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا آن لائن کلاسز کے اجراء کا فیصلہ

  

لاہور(پ ر)وائس چانسلر، یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس، لاہور پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کی زیر صدارت یونیورسٹی کے اکیڈمک اور ایڈمنسٹریشن کے اعلیٰ حکام کا اجلاس  ہوا،اس موقع پر میٹنگ کے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کورونا کی عالمی وبا کے پیش نظر آئندہ تعلیمی سیشن کے لیے متعلقہ حکام کو آن لائن داخلوں کے بارے میں ہدایات جاری کیں۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ آن لائن داخلوں کے ساتھ ساتھ، کلاسز کے دوبارہ اجراء کے لیے انتظار کئے بغیر، یونیورسٹی کی موجودہ طالبات کے لیے آن لائن کلاسز کے اجراء کو جلد ا ز جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ کورونا کے سبب تعلیمی نقصان پر قابو پایا جا سکے۔ میٹنگ کے دوران آن لائن ٹیچنگ کے لیے فیکلٹی ممبران کی استعداد کار میں اضافے اور تربیت کے لیے بھی اقدامات اٹھانے کی منظوری دی گئی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -