تھیٹر دوبارہ کھلنا انتہائی خوش آئند ہے،کامیڈین شاہد خان

  تھیٹر دوبارہ کھلنا انتہائی خوش آئند ہے،کامیڈین شاہد خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی اورسٹیج  کے نامورکامیڈین شاہد خان نے کہا ہے کہ تھیٹر دوبارہ کھلنا انتہائی خوش آئند ہے چھوٹے فنکاروں دوبارہ روزگار ملنے سے معاملات بہتر ہوں گے تھیٹر کی دنیا میں اپنا نام کمانے کے بعد سلو ر سکرین ٹارگٹ ہے،خواہش ہے کہ پاکستان کی معیاری فلموں میں کام کروں۔

شاہد خان نے کہا کہ بھارتی منفی پروپیگنڈے کی حامل ان متنازعہ فلموں کا جواب فلموں سے دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی میڈیا کو چپ کروانے کیلئے پاکستانی فلمسازوں کو میدان میں آنا ہوگا۔

 اور کارگل سمیت کشمیر کے موضوع پر فلمیں بنا کر جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔میں سینکڑوں سٹیج ڈراموں میں کام کر چکا ہوں۔میری ٹی وی اور فلم کیلئے کام کرنے کی جستجو بڑھ گئی ہے۔ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف مناسب حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

مزید :

کلچر -