ماری پٹرولیم لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) میں نئے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی

ماری پٹرولیم لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) میں نئے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی

  

اسلام آّباد (پ ر)فہیم حیدر کو ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) کا نیا منیجنگ ڈائریکٹر / سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔ وہ 12 اگست 2020 ء سے اپنے فرائض منصبی سنبھال لیں گے۔فہیم حیدرشعبہ ای اینڈ پی میں اعلیٰ پس منظر اور تجربے کے حامل ہیں۔اپنے 27 سال سے زیادہ شاندار کیریئرکے دوران جناب فہیم حیدد نے یونین ٹیکساس پیٹرولیم انکارپوریشن کراچی، نیوٹری کونیونین لمیٹڈ اسلام آباد، اوایم وی ایکسپلوریشن جی ایم بھی ایچ، اسلام آباد، ہیلیکس آر ڈی ایس لمیٹڈ، آبردین بی جی گروپ (عمان) اور نیپچون انرجی(قاہرہ، پیرس، لندن) کے ساتھ اعلیٰ عہدوں پرخدمات انجام دیں۔

 نئے ایم ڈی کے پاس ای اینڈ پی پروجیکٹس لائف سائیکل سے متعلق تکنیکی اور تجارتی دونوں حوالوں سے وسیع علم اور تجربہ موجود ہے۔ دنیا کے مختلف حصوں میں E & P کے مرکزی آپریشنز سے نمٹنے کے علاوہ، ان کے پاس جے وی مینجمنٹ، بزنس ڈویلپمنٹ، عملی کارکردگی، کاسٹ لیڈرشپ، اسٹیک ہولڈرز کے نظم و نسق اور ترقیاتی امور کے فروغ کا قابل عمل تجربہ موجود ہے۔جناب فہیم حیدر امپیریل کالج لندن سے پٹرولیم انجینئرنگ اینڈ پروڈکشن مینجمنٹ میں ایم ایس سی ڈگری، کالج آف پٹرولیم اسٹڈیز آکسفورڈ لندن سے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور یو ای ٹی لاہور سے پیٹرولیم انجینئرنگ میں بی ایس سی ڈگری کے  حامل ہیں۔جناب فہیم حیدرایم پی سی ایل میں بطورایم ڈی / سی ای او ساڑھے تین سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 30 جولائی 2020 کو ریٹائرہونے والے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)اشفاق ندیم احمد کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا ہے۔

مزید :

کامرس -