سوئی گیس کے 70 لاکھ صارفین کو ایزی پیسہ موبائل اکاؤنٹ کی سہولت

  سوئی گیس کے 70 لاکھ صارفین کو ایزی پیسہ موبائل اکاؤنٹ کی سہولت

  

لاہور(پ ر)پاکستان کا معروف ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کا پلیٹ فارم ایزی پیسہ، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے 70 لاکھ صارفین کو اپنے ایزی پیسہ موبائل اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے SNGPL App کے ذریعے براہ راست یا پاکستان بھر میں ایک لاکھ 50 ہزار ایزی پیسہ ایجنٹوں کے ذریعے اپنے ماہانہ واجبات کی ادائیگی کو ممکن بنا رہا ہے۔ پاکستان کی ایک بڑی یوٹیلٹی کمپنی کے لئے ایزی پیسہ ایک خصوصی پے منٹ پلیٹ فارم ہے اور یہ صارفین کو کسی بھی وقت کسی بھی جگہ کسی آسانی سے ادائیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ حکومت پاکستان ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں اور موبائل والٹس کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے مختلف اقدامات شروع کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈز کے ذریعے کی جانے والی خریداریوں پر سیلز ٹیکس میں کمی کر دی ہے اور اب SNGPL نے اپنی ایپلی کیشن میں ایزی پیسہ کے انضمام کے ساتھ ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقے کو اپنانے کی طرف ایک اور قدم اٹھایا ہے۔ موبائل ادائیگی کے حل COVID-19 کے لئے تجویز کردہ احتیاطی اقدامات کی روشنی میں کثرت سے استعمال ہونے والی خدمات بن چکے ہیں۔ ڈیجیٹل لین دین وبا کے پھیلاؤ کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کرتاہے۔

  اور یہ باقاعدہ مالیاتی سرگرمی انجام دینے کے لئے صارفین کیلئے محفوظ اور آسان بھی ہے۔ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک/ایزی پیسہ کے سی ای او محمد مدثر عاقل نے اس پیشرفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے دائرہ کار میں وسعت کے لئے ایپلی کیشن انضمام اور شراکت داریاں ایک موثر راستہ ہیں۔ ہم خیال کمپنیوں کے ساتھ ٹیکنالوجی اور شراکت داری کے ذریعے ایزی پیسہ کا مقصد پاکستانی عوام کی زندگیوں میں مزید سہولیات لانا ہے۔ ہمیں SNGPL کے لئے ایک خصوصی پے منٹ پلیٹ فارم بننے پر فخر ہے اور امید ہے کہ یہ انضمام پاکستان بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لئے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ باہمی تعاون اور ٹیکنالوجی کی طاقت کے ذریعے ایزی پیسہ ملک میں مالیاتی شمولیت کو بڑھانے کیلئے موثر انداز میں کام کر رہا ہے۔ شمولیت کے آسان طریقے، کم لاگت اور اہم خصوصیات کے ساتھ یہ سروس عوام کو ایک سادہ، آسان اور ڈیجیٹل طور پر محفوظ انداز میں مالی لین دین کرنے کے قابل بناتی ہے۔

مزید :

کامرس -