یگریکس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں شجرکاری مہم کی تقریب 

یگریکس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں شجرکاری مہم کی تقریب 

  

 لاہور (پ ر) ایگریکس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ، رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب، ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو چودھری محمد ایوب اور صدر ایگریکس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سرفراز وڑائچ تھے۔ اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی شیخ محمد نعیم، میاں عمران و دیگر ممبران سوسائٹی نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر امداد باہمی نے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں گے اور اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ رجسٹرارعثمان معظم نے کہا کہ درخت لگاناسنت نبویؐ ہے اسی لئے ہمیں چاہیے کہ ہم سب اپنے اپنے حصے کے پودے لگائیں،درخت لگانے سے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مدد ملتی ہے،ہم جتنے زیادہ درخت لگائیں گے اتناہی ماحول کوآلودہ ہونے سے بچاسکتے ہیں،ماحول کے صاف ستھراہونے کے ساتھ ہی صحت مند معاشرہ پروان چڑھتاہے۔صدر ایگریکس سوسائٹی سرفراز وڑائچ نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر اور سیکرٹری کوآپریٹوز کی ہدایات کے مطابق ہم نے سوسائٹی میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے۔ 

مزید :

کامرس -