ٹیلی نار پاکستان کا نسٹ بزنس سکول کے ساتھ معاہدہ

        ٹیلی نار پاکستان کا نسٹ بزنس سکول کے ساتھ معاہدہ

  

اسلام آباد(پ ر)ای۔ایجوکیشن میں تعاون، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور ان کے لئے مواقع پیدا کرنے کیلئے اپنے عزم کے مطابق  ٹیلی نار پاکستان نے طلباء کو ڈیزائن تھنکنگ اسکلزکی تربیت فراہم کرنے کے لئے نسٹ بزنس سکول   کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ ٹیلی نار پاکستان کے فلیگ شپ ڈیزائن تھنکنگ پروگرام ایکٹیویٹکے تحت 1000 خواہش مند طلباء ویبینا ار طرز کی تربیت میں شرکت کریں گے۔  ڈیزائن پر مبنی ایک جدیدطرز عمل ہے جس کے ذریعے اہم کاروباری مسائل کو حکمت عملی، جدت طرازی، سائنسی طرز عمل اور ڈیزائن تھنکنگ کو یکجا کرتے ہوئے حل کیا جا سکتا ہے۔  یہ ڈیزائن تھنکنگ پروگرام نسٹ بزنس سکول   کے طلباء کے لئے بلا معاوضہ اور ان کی مرضی کے مطابق ہوگا تاکہ وہ ڈیزائننگ مصنوعات کے بارے میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھا سکیں جو کاروبار میں جدت کو فروغ دینے میں اہمیت رکھتی ہیں۔

 تخلیقی اور جدت پر مبنی عمل کی بناء پر اسے مختلف تعلیمی سطحوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ورچوئل ورکشاپ طلباء کے لئے سیکھنے کا ایک تجربہ ثابت ہوگی جس میں ایک جدت پسند ذہنیت کو جنم دینے پر توجہ دی گئی ہے۔ طلباء کو ڈیزائن تھنکنگ پروسیس کا استعمال  اور اہم کاروباری مشکلات کا حل تلاش کرنے کیلئے سیکھنے کا موقع ملے گا کہ کس طرح اس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ یہ ٹریننگ طلباء کو ڈیجیٹل مستقبل کے لئے درکار متعلقہ  مہارت سے آراستہ کرے گی۔ ٹیلی نار پاکستان کے چیف ڈیجیٹل اینڈ اسٹریٹجی آفیسر سردار ابو بکر نے کہا  '' دنیا بھر کے نوجوان روز مرہ کی مشکلات  میں آسانی پیدا کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کے ذریعے  چیلنجوں کا حل تلاش کر رہے ہیں تاکہ کاروباری عوامل کے ساتھ ساتھ ان کی زندگیوں میں بھی سکون آئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی نار پاکستان ہمیشہ جدید صلاحیتوں کے ساتھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا مضبوط حامی رہا ہے۔ ان چیلنجوں سے واقف ہونے کے ناطے ہم نے یہ پروگرام نوجوانوں کو ضروری اور تخلیقی صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لئے تیار کیا ہے تاکہدرپیش حالات سے تخلیقی انداز میں نمٹا جا سکے، مختلف حکمت عملیوں اور مواقعوں کا اندازہ لگایا جا سکے اور ان کے کیریئر کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔ ''ٹیکنالوجی اور جدید کاروبارکی بڑھتی ہوئی پیچیدگیاں  غیر خطی تصور اور خطرہ مول لینے کے ساتھ ساتھ تخلیقی مسائل کے حل کا مطالبہ کرتی ہیں۔ جب بزنس سکولز اپنے تدریسی طریقوں کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں تو ٹیلی نار پاکستان ڈیزائن پر مبنی تھنکنگ اسکلز کی شمولیت چاہتا ہے جو مستقبل کے کاروباری رہنماؤں کو تیار کرنے کا ایک اہم ذریعہ بن رہا ہے۔ 

مزید :

کامرس -