نیسلے کاکڈز مضمون نویسی کے مقابلے کے فاتحین کا اعلان 

 نیسلے کاکڈز مضمون نویسی کے مقابلے کے فاتحین کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)  نیسلے پاکستان نے  نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز (N4HK) مضمون نویسی کے مقابلے کے فاتحین کا اعلان کردیا۔ پرائمری اور سیکنڈری اسکول کے طلباء کیلئے مضمون نویسی کا اپنی نوعیت کا یہ پہلا مقابلہ ہے۔ نیسلے پاکستان کی طرف سے منعقد کردہ منفرد سرگرمی کا مقصد نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کوبروئے کارلاکر انہیں مصروف عمل کرنا ہے۔ مقابلے کیلئے فلپائن، قطر، اردن، یواے ای اور امریکہ میں مقیم پاکستانی خاندانوں سمیت پاکستان بھر سے 1100 مضمون وصول ہوئے۔مقابلہ تین کیٹگریوں ”ناقص حفظان صحت متعدد بیماریوں کا موجب بن سکتا ہے“، ”قوت مدافعت کی اہمیت“ اور”مجھے چند وبائی امراض کی وجہ سے گھر میں رہنا پڑتا ہے اس لئے صحت مند اور تناؤ کم کرنے والی سرگرمیوں کے ذریعے خود کا خیال رکھنا چاہیے“ پر مشتمل تھا۔ مضمون کی ہر ایک کیٹگری میں دو ایج گروپوں (10سے 12 اور 13 سے16سال) کے درمیان مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ ہر ایج گروپ سے ایک فاتح اور ایک رنر اپ کو منتخب کیا گیا۔  نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز (N4HK) مقابلے کے فاتحیں کو مبارک باددیتا ہے جنہیں سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے اور ان کے نام فخر کے ساتھ نیسلے پاکستان کی ویب سائیٹ پر نشر کئے جائیں گے۔اس سرگرمی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وقار احمد، ہیڈآف کارپوریٹ افیئرز نے کہا”مضمون نویسی کے مقابلے کا مقصد نوجوانوں کومصروف عمل کرنا اور  ن کی روزمرہ کی زندگیوں میں صحت مند طرز زندگی اور جسمانی سرگرمی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ 
“ انہوں مزید کہا”  N4HK  پروگرام  اچھی صحت اور فلاح بہبود کے حوالے سے  اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف    3)) کیلئے ہمارے عزم کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بچے  غذائیت اور جسمانی سرگرمی کو سمجھیں اور بڑھنے کے ساتھ ساتھ وہ اپنی  صحت مند زندگی کو جاری رکھیں۔ پروگرام کے ذریعے 2 لاکھ 20ہزار بچوں تک رسائی کی گئی جبکہ 1100 اساتذہ کو تربیت فراہم کی ہے۔“نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز (N4HK)  غذائیت سے متعلق شعور اجاگر کرنے کا پروگرام ہے جسے نیسلے پاکستان کی طرف سے 2010 میں شروع کیا گیا۔ پروگرام کے تحت والدین، اساتذہ کو سکول جانے والے بچوں میں صحت مند طرز زندگی کی ترغیب دینے کیلئے تربیت فراہم کی جاتی ہے۔N4HK پروگرام بچوں کو خوشی سے بھرپور اور صحت مند مستقبل دینے کیلئے غذائی چیلنج سے نبردآزما ہونے کیلئے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر مجموعی کوششیں کرتا رہاہے۔

مزید :

کامرس -