سپریم کورٹ، وفاقی محتسب کی گیس بل سے متعلق دائر درخواست جرمانے کیساتھ خارج 

سپریم کورٹ، وفاقی محتسب کی گیس بل سے متعلق دائر درخواست جرمانے کیساتھ خارج 

  

 لاہور(نامہ نگار)سپریم کورٹ نے وفاقی محتسب کی سوئی گیس کے بل سے متعلق دائر درخواست جرمانہ کے ساتھ خارج کردی، سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ اور مسٹر جسٹس امین الدین نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت فاضل جسٹس سید منظور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی محتسب اپنے فیصلوں کو بچانے کیلئے کیسے سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے؟وفاقی محتسب اس معاملے میں متاثرہ فریق نہیں ہے، فاضل بنچ کے دوسرے رکن جسٹس امین الدین نے کہا کہ اس طرح تو رینٹ کنٹرولر بھی اپنے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرے گا، سوئی نادرن گیس اور نجی کمپنی کے درمیان سوئی گیس کے بل پر معاملہ طے پا چکا ہے، سوئی نادرن گیس کی جانب سے لیگل ایڈوائزر عمر شریف ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے،عدالت عظمیٰ نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعدمذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے۔

درخواست خارج

مزید :

صفحہ آخر -