جعلی چیک کے ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور، رہا کرنے کا حکم

   جعلی چیک کے ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور، رہا کرنے کا حکم

  

 لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے جائیداد کی خریداری میں لین دین کے تنازع پر جعلی چیک کے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیاہے۔مسٹرجسٹس اسجد جاوید گھرال نے سمن آباد کے رہائشی حاجی الیاس کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزارکا موقف تھا کہ اس نے لاہور شہر کے قریب 63 کنال سے زائد پراپرٹی شہزاد خرم کو فروخت کی، شہزاد خرم کو جائیداد 2کروڑ روپے کے عوض فروخت کی، شہزاد خرم نے زمین کے عوض دو کروڑ کی بجائے ایک کروڑ روپے کی ادائیگی کی،  شہزاد خرم کے مطالبے پر جائیداد کسی دوسرے فریق کو فروخت نہ کرنے کی یقین دہانی کے لئے چار کروڑ روپے کا چیک دیا، شہزاد خرم نے بقایا رقم کی ادائیگی کے بجائے چار کروڑ روپے کے جعلی چیک کا مقدمہ درج کرادیا، جائیداد کی خرید وفروخت کے لین دین میں جعلی چیک کا مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا، ہم ادا کیا گیا ایک کروڑ اور جائداد فروخت معاہدہ منسوخ کرنا چاہتے ہیں، عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کی ضمانت منظور کی جائے۔

جعلی چیک

مزید :

صفحہ آخر -