مسجد کے تقدس کی پامالی، ایڈمنسٹریٹر اوقاف کو کارروائی کیلئے لیگل نوٹس 

  مسجد کے تقدس کی پامالی، ایڈمنسٹریٹر اوقاف کو کارروائی کیلئے لیگل نوٹس 

  

لاہور(نامہ نگار)تاریخی مسجد وزیر خان میں فلم کی شوٹنگ کے معاملہ پرایڈمنسٹریٹر اوقاف کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لئے لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا،لیگل نوٹس شہری معاذ المصطفیٰ نے حمزہ بٹ ایڈووکیٹ کی وساطت سے بھجوایاہے،لیگل نوٹس میں کہاگیاہے کہ مسجد وزیر خان میں فلم شوٹنگ کے اجازت نامے کی خلاف ورزی کی گئی، مسجد انتظامیہ نے فلم شوٹنگ کے دوران گانے کی ریکارڈنگ اور نامناسب حرکات سے نہیں روکا، مسجد میں فلم کی شوٹنگ سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، محکمہ کی جانب سے تاحال ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی، اگر آپ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کرتے تو آپ کے خلاف عدالتی کارروائی کے لئے رجوع کیا جائے گا۔

مسجد تقدس

مزید :

صفحہ آخر -