چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ میں قتل کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ میں قتل کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

  

لاہور(نامہ نگار)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے سیشن کورٹ میں قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب پولیس اور سیشن جج لاہور سے وضاحت طلب کر لی ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے اس سلسلے میں مراسلہ بھجوا دیاہے جس میں کہاگیاہے کہ مراسلے میں سیشن کورٹ میں 10 اگست کو سائل کے قتل کے واقعہ کی رپورٹ 4 روز میں پیش کرنے کا حکم دیاگیاہے،مراسلہ میں چیف جسٹس کی جانب سے پنجاب عدالتوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کا بھی حکم دیاگیاہے۔

رپورٹ طلب

مزید :

صفحہ آخر -