ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرایف بی آر کے مزید 10 افسرمعطل 

  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرایف بی آر کے مزید 10 افسرمعطل 

  

اسلام آباد (آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیونے نااہلی اور بدعنوانی کے خلاف کاروائی تیز کرتے ہوئے مزید 10 افسران کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا ہے،معطل ہونیوالوں میں سات انسپکٹرز، دو سپرنٹنڈنٹ اور ایک اپریزنگ افسر شامل ہے۔ اعلامیہ کے مطابق۔ جولائی کے ماہ سے شروع ہونے والے اس ایکشن میں اب تک 36 افسران اور 19 اہلکاروں کو معطل اور 3 اہلکاروں کو بر طرف کیا جا چکا ہے۔ایف بی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ادارے میں شفافیت لانے کے لئے ادارے کو بد عنوان اور نا اہل عناصر سے پاک کیا جائے گا۔کسی بھی قسم کی بے ضابطگی اور نااہلی کی نشاندہی پر فی الفور کاروائی کی جائے گی۔

افسرمعطل 

مزید :

صفحہ آخر -