پیپلزپارٹی بہت جلد حکومت میں آنیوالی ہے،سینیٹر رحمان ملک کا دعویٰ

       پیپلزپارٹی بہت جلد حکومت میں آنیوالی ہے،سینیٹر رحمان ملک کا دعویٰ

  

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و چیئرمین سینٹ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی بہت جلد حکومت میں آنے والی ہے اور ہمارے لئے جنہوں نے جتنے گڑھے کھودے وہ ان میں گرنے والے ہیں۔ ایف اے ٹی ایف سات ممالک کا بلاک ہے اور یہ بزنس گروپ ہے اس کو کس نے اتھارٹی دی کہ کسی ملک کو بلیک یا گرے لسٹ میں ڈالے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقلیتوں کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی خواہش ہے کہ ہر سطح پر اقلیتوں کی نمائندگی کا یقینی بنایا جا سکے اورپیپلزپارٹی کو پاکستان کی تاریخ میں اقلیتوں کی حقیقی نمائندہ سیاسی جماعت کے طور پر مانا جاتا ہے۔ 11اگست کا دن اقلیتوں کے ساتھ اظہار یکجہتی و محبت کیلئے منایا جاتا ہے۔

 رحمان ملک 

مزید :

صفحہ آخر -