پنجاب میں آٹے کی قلت نہیں، فلور ملز قواعد و ضوابط کی پابندی کر رہی ہیں: عبدالعلیم خان 

پنجاب میں آٹے کی قلت نہیں، فلور ملز قواعد و ضوابط کی پابندی کر رہی ہیں: ...

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ مختلف اضلاع سے سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق 20کلو آٹے کے تھیلے کی860روپے کے کنٹرول ریٹ میں فراہمی کامیابی سے جاری ہے اور کہیں بھی قلت کی کوئی شکائیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ شماریات کی رپورٹ سے واضح ہو گیا ہے کہ ملک بھر میں صوبہ پنجاب نے آٹا سب سے کم نرخوں میں عوام الناس کو مہیا کیا جا رہا ہے،محکمہ خوراک و ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے اور سستے آٹے کی وافر مقدار دوکانوں پر موجود ہے۔عبدالعلیم خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی فلور ملز سے قواعدو ضوابط کی پابندی کروا رہے ہیں لیکن سندھ میں ابھی تک فلور ملز کو صوبائی حکومت کی طرف سے سبسڈائزڈ گندم کی فراہمی شروع نہیں کی گئی جس کے باعث صوبوں میں آٹے کی مختلف قیمتیں مسائل پیدا کرتی ہیں اور بعض عناصر پنجاب سے سستے داموں گندم و آٹا خرید کر دیگر صوبوں میں مہنگا فروخت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کو بھی آٹے کے ایک ہی نرخ رکھنے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ شہریوں کو ملک بھر میں ایک ہی ریٹ پر آٹا میسر ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ شماریات کی رپورٹ نے بھی محکمہ خوراک پنجاب کی کارکردگی کی تصدیق کر دی ہے۔

آٹے کی قلت

مزید :

صفحہ آخر -