پارلیمانی رابطوں کو فروغ دیکر دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے 

پارلیمانی رابطوں کو فروغ دیکر دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ...

  

   اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے جاپان کے سفیر   Mr. Kuninori Mastsuda نے کی ملاقات جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے میں امن و سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا  ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہاکہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک میں اقتصادی اور سماجی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ پاکستان میں زراعت، معدنیات، سیاحت،ماہی پروی،  تعمیرات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ موجودہ حکومت پاکستان میں ہاؤسنگ  شعبے میں بہت زیادہ مراعات دے رہی ہے اس شعبے میں جاپان کے سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے۔ قاسم خان سوری نے کہاکہ عوامی رابطوں میں فروغ کے لیے جاپان پاکستان کو اپنی ٹریولنگ ایڈوئزری میں شامل کرے ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ پاکستانی نوجوان کو آئی ٹی کے شعبے میں بڑی مہارت حاصل ہے جس سے جاپان کی آئی ٹی کمپنیاں مستفید ہوسکتی ہیں۔ ڈپٹی اسپیکرقاسم خان سوری  نے کہاکہ بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جاپان کا تعاون قابل تحسین ہے۔ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ پاکستان پارلیمانی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔قاسم خان سوری  نے کہاکہ پارلیمانی رابطوں کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جاسکتا ہے،پاکستان خطے میں امن و خوشحالی اور باہمی تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا فور ی حل ضروری ہے، ڈپٹی اسپیکرقاسم خان سوری  نے کہاکہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک سال سے زائد عرصے کے فوجی محاصرہ جاری ہے، عالمی برادری مقبوضہ وادی میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے اور فوجی محاصرے کا خاتمے کے لیے کردار ادا کرے۔جاپانی سفیر نے کہاکہ جاپانی پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے، جاپانی سفیر نے کہاکہ جاپانی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، جاپانی کی حکومت پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ جاپانی سفیر نے کہاکہ چمن میں گزشتہ روز پیش آنے والا دہشت گردی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ جاپانی سفیر نے کہاکہ جاپان بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور صوبے میں جاپان کے تعاون سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

ڈپٹی سپیکر ملاقات\

مزید :

صفحہ آخر -