پیپلزپارٹی پارٹی اے پی سی کے انعقاد کی منتظر ہے، نفیسہ شاہ 

  پیپلزپارٹی پارٹی اے پی سی کے انعقاد کی منتظر ہے، نفیسہ شاہ 

  

 اسلام آباد (این این آئی)سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پارٹی اے پی سی کے انعقاد کی منتظر ہے۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے اعلان کا انتظار ہے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ اے پی سی کے انعقاد میں تاخیر کا سبب پیپلز پارٹی نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری اے پی سی کے انعقاد مختلف پارٹیوں سے رابطے کر چکے ہیں، اپوزیشن پارٹیوں کی قیادت نے چیئرمین پیپلز پارٹی کے نقطہ نظر سے اتفاق کیا تھا۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر موثر کاردار ادا کر رہے ہیں،بلاول بھٹو زرداری  ہر عوامی ایشو پر آواز بلند کر رہے ہیں، امید ہے شہباز شریف اے پی سی کے انعقاد پر جلد تاریخ کا اعلان کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹیڈ حکومت کا ہر دن عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔

 نفیسہ شاہ 

مزید :

صفحہ آخر -