نیوزی لینڈ میں ڈیڑھ ماہ بعد کورونا کیس کی تصدیق

   نیوزی لینڈ میں ڈیڑھ ماہ بعد کورونا کیس کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نیوزی لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ میں ڈیڑھ ماہ بعد کورونا وائرس کا نیا کیس سامنے آگیا۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے 8 جون کو ملک کو کورونا فری قرار دے کر پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا تھا مگر چند روز بعد ہی 16 جون کو 2 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔نیوزی لینڈ کی وزرات صحت کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا شخص 30 جولائی کو میلبرن سے نیوزی لینڈ آیا تھا جس نے پہلے آئسولیشن اختیار کی اس کے بعد جب کورونا ٹیسٹ کروایا تو نتیجہ منفی آیا لیکن چند دن گزرنے کے بعد جب دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا تو وہ مثبت تھا۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کو آکلینڈ میں علاج کے لیے منتقل کردیا ہے کیوں کہ ان میں علامات پائی گئیں ہیں۔
نیوزی لینڈ

مزید :

صفحہ آخر -